عراق

بنو امیہ کی اولاد (داعشیوں) کی زائرین اما حسین ؑپر بچھو چھوڑنے کی سازش نا کام

عراقی پولیس نے حال میں ہزاروں زہریلے بچھو دریافت کیئے ہیں جنہیں داعش کی جانب سے عراق میں اربعین کے موقع پر زائرین امام حسین علیہ سلام کے راستہ میں چھوڑنا تھا۔  اطلاعات کے مطابق داعش جو عاشورہ محرم پر کربلا معلی سمیت دیگر مقدس مقامات پر اپنے ناجائز و ناپاک عزائم یعنی دہشتگردی کی بڑی کاروائی کرنے میں ناکام ہوگئی تو داعش کے وہابی تکفیری خلیفہ ابوبکر البغدادی نے اپنے جد امجد معاویہ ابن ابو سفیان کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے عزادران امام حسین علیہ سلام پر حملہ کرنے کا یہ منصوبہ بنایا کہ زہریلے بچھوں کو استعمال کرتے ہوئے زائرین امام کو نقصان پہچایا جائے، جیسے تاریخ میں معاویہ ابن ابو سفیان اپنے مخالف کے لشکر اور علاقوں میں کیا کرتا تھا۔ لیکن اس بار معاویہ کی روح خوش ہوتے ہوتے رہ گئی جب عراقی پولیس نے داعشوں کے اس منصوبے کو ناکام بنادیا۔

واضع رہے کہ اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر کڑوروں لوگ عراق میں امام حسین علیہ سلام کی زیارت کے لئے دنیا بھر سے آتے ہیں، جبکہ ہزاروں لوگ پیدل سفر کرے کربلا میں روضہ امام حسین علیہ سلام کی زیارت کو پہنچتے ہیں، لہذا داعش کے ان وہابی دہشتگردوں نے کربلا اور کربلا کی سمیت آنے والے راستوں پر ان زہریلے بچھوں کو چھوڑنا تھا تاکہ یہ زہریلے بچھو زائرین پر حملہ کریں، لیکن معجزانہ طور پر داعش کے وہابی دہشتگردوں کی یہ سازش بھی ناکام ہوگئی

متعلقہ مضامین

Back to top button