سعودی عرب

سعودی فوجیوں کےرہائشی مکانات پر حملے

آل سعود کے فوجیوں نے ملک کے مشرقی علاقے میں رہائشی مکانات کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کی احرار الحجاز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے التاروت اور العوامیہ کے علاقوں میں رہائشی مکانات پر حملے کر کے متعدد جوان گرفتار کر لۓ ہیں۔ سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ اور الناصریہ شہروں میں قائم چیک پوسٹوں میں تعینات ہونے کے بعد ان علاقوں کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے مقصد سے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ سوشل میڈیا میں سرگرم بعض افراد نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجیوں نے جزیرہ التاروت میں باسم القدیحی کے گھر پر حملہ کر کے ان کے متعدد رشتے داروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ آل سعود کے کارندوں نے اس سے قبل باسم القدیحی کے گھر پر حملہ کر کے ان کو شہید کردیا تھا۔ آل سعود کے حکام ہمیشہ سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھتے چلے آرہے ہیں اور ملک میں عوامی احتجاج شروع ہونے کے بعد انھوں نے شیعہ علماء کی گرفتاریوں اور مظاہرین کی سرکوبی کے عمل میں شدت پیدا کردی ہے۔ اور ان میں سے بہت سوں کو طویل مدت قید کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button