ایران

ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کو رہبرکی تائید وحمایت حاصل ہےڈاکٹر علی اکبر ولایتی

اسلامی جمہوریہ ایران تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹراٹیجیک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جوہری مذاکرات کی تائید کیئے جانے بعد، جوہری مذاکرات کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اتوار کی شام تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے مذاکرات اوراس کے جاری رہنے اور جوہری مذاکراتی ٹیم کی تائید و حمایت کی ہے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ بیان، فصل الخطاب ہے اور رہبرانقلاب کے اس بیان کے بعد مذاکرات اور اس کے جاری رہنے میں ان کی موافقت شامل ہے، ان مذاکرات کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ہم نے مذاکرات اور ان کے جاری رہنےکا دفاع کیا ہے اور یہ بات بھی سب کو معلوم ہے کہ ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم، رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات کی روشنی میں آگے بڑھی ہے، اس لئے مذاکرات اور مذاکراتی ٹیم کو رہبری کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button