عراق

موصل: داعش کے دہشتگردوں نے 50 ڈاکٹروں کو قتل کردیا

دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل میں پچاس ڈاکٹروں کو قتل اور ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔

موصل شہر کے علاقے ام الربیعین کی مشاورتی کونسل کے رکن محمد چلبی نے کہا ہے کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے موصل شہر میں ڈاکٹروں اور طبّی عملے کی گرفتاری کے لئے وسیع کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور دہشتگردوں نے پچاس ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کے بعد، فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے۔

چلبی نے مزید کہا کہ داعش کے دہشتگردوں نے موصل شہر کے تمام موصلاتی نیٹ ورکز کو منقطع کردیا ہے اور اس لئے موصل شہر کا پوری دنیا سے رابطہ کٹ گیا  ہے اس لئے اس شہر میں رونما ہونے والے جرائم منعکس نہیں ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button