عراقی فوج کی کاروائی ،صوبہ صلاح الدین کاعلاقہ’’سیدغریب‘‘دہشت گردوں سے پاک۔

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) عراق کے صوبہ صلاح الدین میں عراقی فوج نے عوامی مدد سے دہشت گردداعش کے ٹھکانوں پرحملے کیے جس کے نتیجے دہشت گردوں کوبھاری نقصان سے دوچار کیا۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے مقامی لوگوں کے تعاون سے صوبہ صلاح الدین کے جنوبی شہرالدجیل کودہشت گردوں سے پاک کرایاہے،اس حوالے سے عراقی آرمی سربراہ کاکہناتھا کہ ہم نے داعش کوبھاری نقصان پہنچایاہے خداکی مدد سے انشاءاللہ ہم اندہشت گردوں کوجڑ سے ختم کرنے میں کامیاب ہونگے،دوسری جانبجنوب سامراء کاعلاقہ تل الذھب کوبھی دہشت گردوں سے خالی کرایا ہے،
خیال رہے فوجی کاروائی تاحال جاری ہے جہاں اس نے جنوب تکریت کے علاقوں کودہشت گردوں سے پاک کرانا شروع کیا ہے۔








