مشرق وسطی

شام: کار بم دھماکے میں متعدد دہشتگرد واصل جہنم

شام کے مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں داعش دہشتگرد گروہ کے کئی افراد ہلاک ہوگئے۔لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ، شام کے مشرقی علاقے دیرالزور میں واقع شہر المیادین کے اسٹیڈیم کے قریب ہوا جس میں داعش دہشتگرد گروہ کے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر ریف دمشق، حلب اور دیرالزور میں بھی شامی فوجیوں کی کاروائیوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثنا داعش دہشتگرد گروہ نے اپنے جرائم کے بارے میں ایک فلم تیار کی ہے اور انھوں نے صوبے حلب میں جرابلس شہر کی جیل کے قیدیوں کو اس فلم کو دیکھنے پر مجبور کیا ہے۔اس فلم میں داعش دہشتگرد گروہ نے عراق و شام میں بے گناہ لوگوں کا سرقلم کرتے ہوئے دکھایا ہے اور اس اقدام کو اپنی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button