صیہونیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

26 نومبر, 2014 00:00

غاصب صیہونیوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی مسلمان کو شہید کردیا۔ الاقصی ٹی وی چینل کے مطابق غاصب صیہونیوں نے غرب اردن کے علاقے میں ایک بس میں دو فلسطینیوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں کے تشدد کے نتیجے میں ایک اکّیس سالہ فلسطینی جوان اپنی جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔اس سے قبل گذشتہ جمعے کے روز بھی صیہونی انتہا پسندوں نے بیت المقدس میں شعفاط کے علاقے میں ایک فلسطینی بچی کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا۔ واضح رہے کہ اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں کہ جن میں صیہونی انتہا پسندوں نے اپنی گاڑیوں سے فلسطینی جوانوں اور بچوں کو کچل کر شہید کیا ہے۔

5:35 صبح جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔