عراق

حرم امام علی (ع) کا خادم شہید

حرم امیر المومنین علی علیہ السلام کے خادم ’’فلاح عبد الرزاق الغزالی‘‘ جو رضاکارانہ فوج کے ساتھ داعش کے خلاف میدان جنگ میں برسرپیکار تھے جرف الصخر کے مضافات میں واقع الفارسیہ علاقے میں دھشتگردوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں شہید ہو گئے۔

اس شہید کے جسد کو حرم مطہر میں خادمین حرم اور عاشقان ولایت کے ذریعے تشییع کئے جانے کے بعد وادی السلام میں دفن کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ داعش کے عراق میں درندگی پھیلانے اور آیت اللہ سیستانی کی طرف سے اس کے مقابلے میں اٹھ کھڑنے کی تاکید کے بعد خادمین حرم مطہر نے بھی ایک لشکر تیار کیا اور مختصر فوجی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد داعش کا مقابلہ کرنے میدان کارزار میں اتر آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button