پاکستان

باجوڑ ایجنسی: طالبان نے خود ساختہ تکفیری شریعت کا نفاذ کردیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے مانوگے میں خود ساختہ تکفیریت پر مبنی شرعی نظام نافذ کرنے کا اعلان کردی
طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرعی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناواگئی کے علاقے مانوگے میں خطوط تقسیم کیے گئے۔

خطوط میں باقاعدہ طور پر شریعت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط میں مذکورہ علاقے میں سگریٹ کی خرید وفروخت ممنوع قرار دینے سمیت خواتین کے بازاروں میں جانے پر بھی پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔

خطوط میں مزید کہا گیا ہے کہ شرعی نظام کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ علاقے میں چرس اور نشہ آور اشیاء کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button