پاکستان

گورنر سندھ جامعہ کراچی میں شیعہ مسجد کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لینا بند کرین، علامہ عباس کمیلی

شیعت نیوز: کراچی میں موجود شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق جامعہ کراچی میں آئی ایس او کی جانب سے منقعدہ یوم حسین ؑ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ آج یوم حسین میں میرا آنا مشکل تھا لیکن میں اس لیئے آیا  تاکہ جامعہ کے وائس چانسلر کی موجودگی میں چند اہم مسائل پر بات کرسکو پر مجھے پتا چلا ہے کہ  وائس چانسلر جامعہ کراچی موجود نہیں لیکن میری یہ بات وائس چانسلر تک پہچائی جائے اور جلد میٹنگ کروائی جائے جس میں جامعہ میں ملت جعفریہ کے طلبہ اور ملازمین کو درپیش مسائل پر بات کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ مسائل میں سے اہم مسئلہ مسجد کا ہے جسے جامعہ کراچی کی سینڈیکٹ کے اراکین فرقہ واریت قرار دے کر حل نہیں ہونے دے رہے۔ انہوں نے آخر میں گورنر سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس پلٹ فارم سے گورنر سندھ کو میں یہ پیغام دوں گا کہ وہ مسجد بنانے کا اپنا کیا گیا وعدہ پورا کریں اور ایک معتدل مسلمان ہونے کا ثبوت دین ورنہ ایسا احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا جو روکنے کا نام نہیں لے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button