پاکستانی میڈیا کی جانب سے حکومت کو داعش کی سرگرمیوں کے بارے میں انتباء
شیعت نیوز: پاکستان کے میڈیا نے حکومت کو داعش کی تشہیراتی سرگرمیوں کےبارے میں حکومت کو انتباہ دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میڈیا نے ان دنوں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی اشتعال انگيز وال چاکنگ، پوسٹروں اور لٹریچر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ نے پنجاب، کراچی اور پیشاور میں وال چاکنگ، اور اشتعال انگيز لٹریچر اور کتابچے تقسیم کئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق دس افراد پر مشتمل ایک گروہ نے پاکستان میں داعش کے لئے تشہیراتی کام کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ قابل ذکر ہے حکومت کے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک ایسے ٹھوس ثبوت و شواہد نہیں ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہو کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر پاکستان میں موجود ہیں۔
واضح رہے پاکستان کے سول سوسائٹی کے حلقوں کا کہنا ہےکہ پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئي ہے۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ نواز حکومت ترک حکومت کی طرح تکفیری دہشتگردی کو اپنا ہتھیار بنارہی ہے۔ جبکہ بہت سے نامہ نگاروں کا یہ کہنا بھی ہے کہ یہ مشورہ جماعت اسلامی نے نواز حکومت کو دیا ہے۔