کراچی، سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، مبینہ خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشت گرد ہلاک، ہدف مرکزی جلوس تھا

31 اکتوبر, 2014 00:00

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپر ہائی وے کے مقام پر پولیس مقابلے میں مبینہ خودکش حملہ آور مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع کوئٹہ ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں 1 خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر پولیس راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کو تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ان کا ہدف عاشور کا جلوس تھا، خودکش حملہ آور نے تبت سینٹر کے مقام پر حملہ کرنا تھا۔ راؤ انوار کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کراچی کا کمانڈرامیر سلطان بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ عاشور کے روز تبت سینٹر کے مقام پر نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ دوسری جانب سیکریٹری داخلہ  سندھ نے بھی کہا ہے کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ٹینکر کو بھی دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایس ایس پی  راہ انوار نے بتایا مقابلےکے دوران ایک دہشتگرد فرار ہوگیا فرار دہشتگرد مدرسہ کا معلم قاری نور اللہ ہے جو خودکش حملہ آور تیار کرتا ہے 

6:54 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔