پاکستان

الطاف حسین گارنٹی دیں کے نئے صوبے (مہاجر صوبے) میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ نہیں ہوگی، علامہ ضمیر اختر نقوی

معروف ذاکر اہلیبت ؑ اور معروف اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی نے 4 محرم الحرام کو امابارگاہ چہاردہ معصومین ؑ میں محرم الحرام کے عشرہ محرم کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر صوبے کی مانگ کرنا اچھی بات ہے لیکن الطاف حسین ہمیں اس بات کی گارنٹی دیں کے نئے مہاجر صوبے میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ نہیں کی جائے گی اور ہمارے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھا جائے گا جو اس شہر کراچی میں ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم نے بنایا تھا لیکن آج پاکستان میں ہمیں قتل کیا جارہا ہے، لہذا مہاجر صوبہ بنے کے بعد شیعہ نسل کشی نہیں کی جائے اس حوالے سے ہمیں الطاف حسین لکھ کردین تو ہم حمایت کریں گے۔
واضع رہے کہ کراچی ایم کیو ایم کا زیر اثر شہر ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی جاری ہے، خاص طور پر ناظم آباد، عزیزآباد، لیاقت آباد فیڈرل بی ایریا سمیت کئی ایم کیو ایم نشین علاقے شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے مشہور ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button