پاکستان

امام حسین کی پالیسی آج بھی جذبہ حریت کی زندہ مثال ہےذاکرین کامجالس سےخطاب

شیعت نیوز: اندرون سندھ محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، خیرپور کی مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری اور امام بارگاہ قصر حسینی میں نامور مذہبی اسکالر مولانا سید باقرحسین زیدی اور سیدگدا حسین شاہ نے محرم کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا میں حضرت امام حسینؑ نے یہ واضح اعلان کیا تھا کہ ہمارا مقصد ہر گز جنگ و قتال نہیں بلکہ اصلاح دین ہے ، ہم حرام اور حلا ل کے درمیان تمیز اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، حضرت امام حسینؑ کی مرتب کردہ پالیسی آج بھی جذبہ حریت کی زندہ مثال ہے، امام بارگاہ فیض حسینی سیدہ گوٹھ اور مرکزی امام بارگاہ لقمان میں مولانا اسد شاکری اور مولانا منظور حسین سولنگی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے کربلا میں دشمن کی فوج کو بتایا کہ ہم وارث قرآن ہیں اور محمد مصطفیٰ ؐکے دین کو بچانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ، امام بارگاہ حسینیہ اور امام بارگاہ سجادیہ میں علامہ سید مستجاب حیدر عابدی ،امام بارگاہ قصر زینب ثانی میں علامہ فیروز عباس، امام بارگاہ قصر عباس لقمان میں مولانا سید محمد علی شاہ نے مجالس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی سیرت پر عمل کرکے ہی انسان اپنی عاقبت کو بچا سکتا ہے، امام بارگاہ بھرگڑی اور مسجد جعفریہ اسٹیشن روڈمیں مولانا ذوالفقار حسین لاڑک، امام بارگاہ محبان حیدری اور امام بارگاہ ہاشمیہ میں مولانا آغا سید علی افضل زیدی، امام بارگاہ پنجتنی شوکت صاحب میں مولانا سید حسن علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ نے حضرت مسلم بن عقیل کو اپنا سفیر بنا کر بھیجا جن کو کوفہ میں دشمنان اسلام نے شہید کیا ۔امام بارگاہ دبیر حسین صاحب میں مولانا فدا حیدر ،امام بارگاہ بڑا علم زری مبارک میں مولانا وزیر علی بوترابی ،مولانا منظور حسین سولنگی، مولانا خادم فردوسی، امام بارگاہ عون محمداور عزا خانہ سید اصغر عباس میں مولانا سید قمبر علی شاہ نقوی نے مجالس سے خطاب کیا۔کربلا کے کمسن شہداءکی یاد میں انجمن غلامان عباس قدیم (اطفال )کی جانب سے کمسن عزاداروں کی مجالس عزاکا انعقاد کیا گیا جس سے کمسن ذاکر مولانا سید سلطان علی شاہ نقوی اور مولانا فرحان علوی نے خطاب کیا ۔مورو کی مرکزی امام بارگاہ حسینی میںبھی مجلس منعقد ہو ئی ، علامہ مولانا اقرار حسین نقوی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حضرت اما م حسینؑ نے اپنا سر کٹوا کر مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کیا ، حسینیت حق و سچ کا نعرہ ہے جو تا قیامت بلند ہوتا رہے گا ۔ڈگری میں مولاناآغا عابد حسین نےامام بارگاہ جیلانی میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں اسلام کی تاریخ رقم کی، محرم کا مہینہ ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے، ہمیں فکرحسینی کو عام کرنا ہوگا تاکہ بھٹکی ہوئی انسانیت فلاح پاسکے اور امن کے قیام میں مدد مل سکے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button