مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں، محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ امریکہ مداخلت کرکے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کروائے۔ فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ مداخلت کرکے مظالم بند کروائے۔ فلسطینی صدر نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ فلسطینی صدر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button