پاکستان

اتباع کیلئے اسے تلاش کیا جائے جو حق بیان کرتا ہو،علامہ طالب جوہری

معروف عالم دین علامہ طالب جوہری نے پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نشتر پارک میں محرم الحرام کی تیسری مجلس سے بعنوان ’’مقام محمدؐ، صادق وحق‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا نبیؐ جو کہے وہ وحی الٰہی ہے۔ میرے نبیﷺ نے فرمایا کہ آج اگر موسیٰ ؑ زندہ ہوتے تو میری امت میں ہوتے۔ میرے نبیؐ نے اصول دیدیا کہ جو نبی بھی زندہ ہوتے وہ میری امت میں ہوتے۔ حضرت عیسیٰ ؑ زندہ ہیں، حضرت خضرؑ زندہ ہیں وہ میرے نبیؐ کی امت میں ہیں۔ فرمایا گیا ہے کہ اتباع کے لئے اسے تلاش کرو جو حق بیان کرتا ہو قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جو آپ کی مکمل اتباع کرے اس کیلئے کندھے جھکا دو۔ نبیؐ نے فرمایا کہ میں دین کی طرف بڑی بصیرت سے بلا رہا ہوں پہلا حق تبلیغ کا نبیؐ کا دوسرا حق اس کا ہے جو نبیؐ کی مکمل اتباع کرتا ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button