ذکر حسینؑ دراصل اللہ اور رسول اللہ (ص) کا ذکر ہے، سید حسن نصر اللہ
شیعت نیوز:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب میں کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کو دہشت گردی کے تمام خطرات کے باوجود منعقد کیا جائے گا سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجالس عزامیں ذکر خدا، ذکر انبیاء کرام اور قرآن مجید کی تلاوت ہوتی ہے۔
النشرہ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب میں کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کو دہشت گردی کے تمام خطرات کے باوجود منعقد کیا جائے گا سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجالس عزامیں ذکر خدا، ذکر انبیاء کرام اور قرآن مجید کی تلاوت ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم ہر سال محرم الحرام کو تمام خطرات کے باوجود منعقد کرتے ہیں۔ ذکر حسین (ع) درحقیقت اللہ کا ذکر ہے ، حسین کا تذکرہ درحقیقت رسول خدا کا تذکرہ ہے ، حسین کی یاد درحقیقت تمام انبیاء (ع) کی یاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو دھمکیوں کے ذریعہ عاشور کی تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں وہ جان لیں کہ ہم تمام خطرات کے باوجود مجالس سید الشہداء اور عاشور کے جلوس نکالیں گے اور ہم نبی کریم ے حبیب کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے لبنانی حکومت پر زوردی؛ا کہ وہ حسینی ، دشمنوں کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے۔