ایم کیو ایم کی جانب سے یکم محرم کو ہرتال اور یوم سوگ کی کال افسوس ناک عمل ہے

25 اکتوبر, 2014 00:00

شیعت نیوز: کراچی میں متحد قومی موومنٹ کی جانب سے یکم محرم الحرام کو احتجاج اور سوگ کی کال پر شیعہ قوم میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، جبکہ شیعہ عوام نے اسے افسوس ناک عمل قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کی ہرتال کی کھلے الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محرم الحرام میں ناصرف شیعہ بلکہ تمام مسلمان سمیت دیگر اقوام بھی نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ سلام کی یاد مناتے ہیں، نواسہ رسول (ص) کی شہادت یوم عاشورہ کو کربلا میں ہوئی، لیکن مسلمان یکم محرم الحرام سے ہی امام حسین علیہ سلام کی یاد میں مجالس اور اجتماعات کا انقعاد کرکے امام حسین علیہ سلام سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج یکم محرم الحرام شہر کراچی سمیت دنیا بھر میں امام حسین علیہ سلام کے نام کی محافل سجائی جاچکی ہیں مختلف مقامات پر مجالس و جلوس عزا کا اہتمام کیا جاچکا ہے، ایسے میں ایم کیو ایم کی جانب سے شہر میں ہرتال اور سوگ کی کال نے استراب کی سی کفیت کو پیدا کردیا ہے۔ اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم محرم الحرام کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔

واضع رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے محرم الحرام کے احترام میں دھرنے موخر کردئیے گئے ہیں۔ لیکن کراچی کی ایک جماعت محض لسانیت کی بنیاد پر ہرتال کرکے ایک مقدس ماہ کے تقدس کی پامالی کا سبب بن رہی ہے۔

1:53 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔