پاکستان

شیعہ تنظیموں نے ایم کیو ایم سے ہرتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ کردیا

شیعت نیوز: ایم کیو ایم کی جانب سے یکم محرم کو خورشید شاہ کے بیان کے خلاف ہرتال کی کال پر شیعہ قوم میں غم و غصہ پایا جارہا ہے، شیعہ تنظیمیں جن میں مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علماء کونسل، حسینی یوتھ پاکستان، پاسبان عزا، عزاری سیل اور تمام ماتمی انجموں نے ایم کیو ایم سے ہرتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کے اس عمل کو سازش بھی قرار دیا جارہا ہے۔ شیعہ تنظیموں کی جانب سے جاری بیانات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم محرم کے احترام میں اپنا احتجاج موخر کردے، چونکہ عزاداری شہر بھر میں عزاردی سید الشہداء (ع) میں مصروف ہیں جو ہرتال کے سبب متاثر ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button