عراق

عوام کے سامنےدین اسلام کی حقیقی شکل پیش کی جائے

دین اسلام کی شبیہ خراب کرنے کے لئے داعش دہشتگردوں کے بڑے پیمانے پر جاری جرائم کے پیش نظر عراق کے بزرگ عالم دین اورمرجع تقلید آيت اللہ العظمی سیستانی نے عوام کو حقیقی اسلام سے آگاہ کئے جانے پرتاکید کی ہے۔
السومریہ نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ آج علماء و ذاکرین کے ایک وفد نے نجف اشرف میں مرجع تقلیدآیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آپ نے اس وفد کو ہدایت کی کہ ماہ محرم الحرام میں عوام کوحقیقی اسلام کے بارے میں بتائيں اور عوام کے درمیان اتحاد ومحبت کی ترویج کی کوشش کریں۔
آیت اللہ سیستانی نے معاشرے کی خراب صورت حال کے پیش نظر اہل بیت عصمت وطہارت کے اخلاق حسنہ کو نمونہ عمل بنائےجانے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عوام میں موثر واقع ہونے کے لئے علماء، خطباء اور واعظین کے کردار پرتاکید کی۔
آیت اللہ سیستانی نے معاشرے کی ہدایت ورہنمائي میں علماء و خطباء کے کردار کوموثرقرار دیا اور انھیں ہدایت دی کہ عوام کو مقدسات کےدفاع کی ضرورت کی دعوت دیں

متعلقہ مضامین

Back to top button