صیہونی فوجیوں کی جارحیت

23 اکتوبر, 2014 00:00

غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے گزشتہ روز مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
ورلڈ بلٹن نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے کل مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی اور انھیں شدید زدوکوب کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے علاقے کے فلسطینی نوجوانوں نے غاصب صہیونی حکومت کے تشدد آمیز اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا، نعرے لگائے اور صہیونی فوجیوں کے تشدد آمیز اقدامات کی شدید مذمت کی۔

8:45 صبح اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔