دنیا

امریکا کی چالاکی، کوبانی میں کرد کیبجائے داعشی علاقے میں ہتھیار گرادیئے

شیعت نیوز: شام کے سرحدی قصبے کوبانی میں امریکی اور سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوجوں نے سنی کردوں کے بجائے داعش دہشت گردوں کے علاقہ میں اپنے جہازوں سے ہتھیار گرائے ہیں جس کے بعد داعش کی جنگي صلاحیتوں میں مزيد اضافہ ہوگيا ہے اور اتحادی فوجوں کے داعش کے خۂاف حملوں کی ناکامی کی اصل وجہ بھی یہی ہے کہ امریکی اتحاد داعش دہشت گردوں کی اسطرح مدد کررہا ہے جس پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہ ہو۔

عرب ذرائع کے مطابق شام کے سرحدی قصبے کوبانی میں امریکی اور سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوجوں نے سنی کردوں کے بجائے داعش دہشت گردوں کے علاقہ میں اپنے جہازوں سے ہتھیار گرائے ہیں جس کے بعد داعش کی جنگي صلاحیتوں میں مزيد اضافہ ہوگيا ہے اور اتحادی فوجوں کے داعش کے خۂاف حملوں کی ناکامی کی اصل وجہ بھی یہی ہے کہ امریکی اتحاد داعش دہشت گردوں کی اسطرح مدد کررہا ہے جس پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہ ہو۔امریکی فوج نے کوبانی میں بظاہر سنی کردوں کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے پیرکے روز فوجی طیاروں کے ذریعے اسلحہ ،گولہ بارود اور طبی سامان گرایا تھا جس کے حوالے سے شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے اسلحے کی ایک کھیپ پر قبضہ کرلیا ہےاور یہ بھی ممکن ہے اس سے بھی زیادہ فوجی سازوسامان ان کے ہاتھ لگا ہو ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے والے اسلحہ میں دستی بم ، ہلکے ہتھیاراورراکٹ گرینیڈ لانچر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button