رام اللہ میں ایک فلسطینی شہید

17 اکتوبر, 2014 00:00

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ شہید ہوگیا ۔

پرس ٹی وی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز صیہونی فوجیوں نے رام کے اطراف میں ایک گاؤں پر حملہ کیا اور صہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔ رام اللہ میں ایک فلسطینی بچے کی شہادت ایسے وقت ہوئی ہےکہ بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں صہونی فوجی اور یہودی آباد کارگذشتہ کئی دنوں سے فلسطینیوں کے خلاف حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے فلسطینی زخمی ہو ئے ہیں ۔

12:50 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔