انصار اللہ سے محاذ آرائی کا خوف، اسرائیلی فوج کا سیاسی حکام کو پیشگی حملے سے گریز کا مشورہ
یمن
شیعیت نیوز : عبرانی ذرائع ابلاغ کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، قابض صہیونی حکومت کی فوج یمن کی مسلح افواج (انصار اللہ) کے ساتھ کسی بھی قسم کی براہ راست محاذ آرائی سے شدید خوفزدہ ہے۔ اسی خوف کے پیشِ نظر اسرائیلی فوج نے اپنے سیاسی حکام اور قیادت کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ یمن میں انصار اللہ کے خلاف کسی بھی قسم کے پیشگی حملے یا کارروائی سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد ہلاک
اعلیٰ صہیونی حکام کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض فوج کی اعلیٰ کمان کا ماننا ہے کہ یمن کی انصار اللہ کا خطرہ اب محض "اسرائیل کی جغرافیائی حدود” تک محدود نہیں رہا بلکہ اس سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔
اسرائیلی فوجی ماہرین کو ڈر ہے کہ آبنائے (باب المندب) پر یمنی فورسز کا غلبہ اور کنٹرول — جو دنیا کی اہم ترین آبی اور تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے — عالمی معیشت کے استحکام اور بین الاقوامی سمندری راستوں میں بحری جہاز رانی پر نہایت تباہ کن اور وسیع اثرات مرتب کر سکتا ہے، جس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔







