عراق

قبائل داعش کے خلاف مقابلے میں اپناکردارادا کریں عمار الحکیم

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے عراق کے مغربی علاقوں کے قبائل سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مقابلے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید عمّار حکیم نے بغداد میں اپنے دفتر میں امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کے نائب مشیر ٹونی بلینکن کے ساتھ ملاقات میں، دہشتگرد گروہ داعش کو نہ صرف عراق بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لئے ٹھوس خطرہ قرار دیا ہے۔
سید عمّار حکیم نے داعش کے خلاف مقابلے کی اہمیت پر تاکید کے ساتھ، دہشتگرد گروہوں کے ساتھ مقابلے کے لئے عراق کے مغربی علاقوں کے عرب قبائل کے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ عراق کے ایک قبائلی رہنما حاتم السلیمان نے گذشتہ روز، عراق کے ان سنّیوں سے کہ جو دہشتگرد گروہ داعش کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر داعش سے الگ ہوکر، قبائلی فورسز میں شامل ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button