پاکستان

پنجاب پولیس کا بدترین تشدد فیصل آباد جیل میں شیعہ قیدی شہید

شیعت نیوز:اطلاعات کے مطابق فیصل آباد جیل میں سزا ئے موت کے قیدی قیصر عبّاس پنجاب پولیس کے بد ترین تشدد کے بعد شہید ہوگئے ہیں. قیصر عبّاس کو ضلع بھکر میں ہونے والے ایک فرقہ وارانہ قتل کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا.

جب کے ڈیرہ اسما عیل میں بھی قیصر اور اس کے دو بھا ئیوں پر متعدد F.I.R ہیں . شہید قیصر عبّاس کے ایک بھا ئی ظفر عبّاس کو ڈیرہ جیل میں شدید تشدد کا نشا نہ بنایا جا رہا ہے جس سے وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے . شہید قیصر عبّاس کی عمر 26 سال تھی جبکہ وہ اپنے دیگر دو بھا ئیوں سمیت پچھلے ١٠ سال سے گھراور شہر سے باہر تھا . جبکہ شہید کے والد بچپن میں ہی فوت ہو چکے تھے. شہید قیصر کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک غریب خاندان سے تھا.

متعلقہ مضامین

Back to top button