مشرق وسطی

شام کے کردوں کی مقاومت، کوبانی میں لڑائی جاری

شام کے شہر کوبانی میں دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں کردوں کی استقامت جاری ہے ۔ فرانس کے ٹی وی چینل 24 کے مطابق کل پیر کے روز کوبانی شہر کے شمال مغربی علاقوں میں لڑائی جاری رہی اور گروہ داعش اس کوشش میں ہے کے ان علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لے۔ کوبانی کے کردوں نے داعش کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے ان کے زیر تسلط دو علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ اسی طرح اتوار کے روز بھی داعش کے ساتھ لڑائی ہوئی جس میں کردوں نے داعش کی پیشقدمی کو ناکام بنادیا۔ شہر کوبانی کے عوام تقدیر ساز ایام گذار رہے ہیں اوروہاں کے مرد اور خواتین ہلکے ہتیھاروں کے ساتھ داعش کے مقابلے میں اپنے وطن اور سرزمین کا دفاع کررہی ہیں۔ جبکہ داعش، امریکہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے حامی ملکوں کی حمایت سے جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح ہے ۔ اکتوبر 2014 کے اوائل سے شہر کوبانی یا عین العرب داعش کے حملوں کی زد میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button