مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کی جاری جارحیت

غاصب صیہونی حکومت نے اپنی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکبار پھر فلسطینیوں کے مظاہرے کو کچلنے کیلئے جارحانہ کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں نے کل جمعے کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہرے کئے جنھیں پسپا کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے علاوہ کئی دیگر کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی حکومت نے اسی طرح مشرقی بیت المقدس میں صیہونی آبادکاری کا عمل بھی ایکبار پھر شروع کردیا ہے جہاں وہ صیہونیوں کیلئے چھے سو رہائشی مکانات تعمیر کر رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطینیوں نےصیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی تک صیہونی مخالف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی۔ دوسری جانب غرب اردن کے شہر رام اللہ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تین صیہونی زخمی ہوگئے۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور پھر فائرنگ شروع کردی اور جواب میں فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button