عراق

امریکی سعودی پیداوار داعش کیخلاف ’’موصل بٹالین‘‘ اور ’’نبی اللہ یونس (ع) بٹالین‘‘ کی تشکیل

امریکی سعودی پیداوار عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے عراقی شہر موصل میں’’موصل بٹالین‘‘ اور ’’نبی اللہ یونس (ع) بٹالین‘‘ تیار ہو گئی ہے۔ عراق کے شہر موصل میں اس کے بعد کہ داعش نامی تکفیری ٹولے نے تمام مذہبی مقامات کو مسمار کر دیا اس شہر کے رہنے والے عام لوگوں نے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے بندوقیں اٹھا لی ہیں۔ الحیات اخبار کے مطابق موصل کے لوگوں نے ’’موصل بٹالین‘‘ کے نام سے لشکر تیار کرکے داعشیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلحہ اٹھا لیا ہے۔ موصل بٹالین نے اس شہر میں داعش کی کئی چھاونیوں پر حملہ کرکے تکفیریوں کو بھگا دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ موصل بٹالین کے علاوہ نبی اللہ یونس (ع) بٹالین بھی موصل میں وجود پا گئی ہے جو داعشی تکفیروں کا مقابلہ کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button