ایران

ایرانی قوم کے خلاف پابندیاں طالمانہ ہیں، وزیر خزانہ

ایرن کے وزیر اقتصاد و خزانہ علی طیب نیا نے ایرانی قوم کے خلاف مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔ انھوں نے واشنگٹن میں ایک بیان میں عالمی بینک جیسے بین الاقوامی مالی اداروں کی جانب سے اختیار کئے جانے والے سیاسی روّیے پر شدید تنقید کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ پابندیوں کے ذریعے ایرانی قوم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایران کے وزیر خزانہ نے، جو عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں ہیں، ایران میں افراط زر پر کنٹرول، اقتصادی ترقی اور کرنسی کی قیمت میں استحکام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گذشتہ ایک سال کے دوران حکومت ایران کی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے یہ کامیابیاں، ایسی حاصل میں حاصل کی ہیں، کہ تہران کے خلاف غیر منصفانہ اور طالمانہ پابندیاں ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔انھوں نے واشنگٹن میں منعقدہ اس اجلاس میں ایران کے ہم گروہ ملکوں، جن میں الجزائر، تیونس، مراکش، افغانستان، گھانا اور پاکستان شامل ہے، کے اقتصادی حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button