لبنان

حزب اللہ لبنان، صیہونی حکومت کی مذمت

حزب اللہ لبنان نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے اور صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کی بےحرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے اور صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کی بےحرمتی پر عرب اور مغربی ملکوں کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی خاموشی سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور وحشیانہ جرائم جاری رکھنے میں صیہونی حکومت کو اور زیادہ شہ مل رہی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے اس بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت، مسجدالاقصی کو یہودی مرکز میں تبدیل اور اس کا اسلامی و عربی تشخص ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اس بیان میں تمام عرب و اسلامی ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جارحانہ عزائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button