مشرق وسطی

داعش نے ایک اور مغربی یرغمالی کا سر قلم کردیا

داعش دہشتگرد گروہ نے چوتھے مغربی یرغمالی کا سر قلم کرلیا ہے جس کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دہشتگرد گروہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں برطانیہ کے آلن ہنینگ کا سر قلم کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل داعش دہشتگرد گروہ نے برطانیہ کے ڈیویڈ ہینس کا سر قلم کرنے کے بعد دھمکی دی تھی کہ برطانوی وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون نے اگر داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار کی تو وہ ہنینگ کا بھی، سر قلم کرلے گا۔داعش کی جانب سے ہنینگ کا سر قلم کئے جانے پر برطانوی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو نفرت انگیز قرار دیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی پیٹر اڈورڈ کا بھی سر قلم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل داعش دہشتگرد گروہ، دو امریکی صحافیوں کا سر قلم کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button