مشرق وسطی

آل خلیفہ، بحرین میں جعلی انتخابات کے درپے ہے

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت ملک میں جعلی اور دکھاوے کے انتخابات کے درپے ہے۔ ریڈیو تہران کی اردو کی سروس کے ساتھ گفتگو میں صفدر رضا نے کہا کہ آج جو کچھ بحرین میں ہورہا ہے، وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور بحرین کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ مشرق وسطی کے امور میں پاکستان کے معروف تجزیہ نگار صفدر رضا نے مزید کہا کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اس ملک کے عوام پر رکھے جانے والے مظالم پر، ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی مجرمانہ ہے کیونکہ آل خلیفہ حکومت اپنے شہری کو بے گناہ شکنجے دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے عوام کو بنیادی سماجی حقوق اور آزادی اظہار کا حق دیئے بغیر اس ملک میں انتخابات کا انعقاد صرف ایک ڈرامہ ہی ہوسکتا ہے، صفدر رضا نے آل خلفیہ حکومت کی جانب سے اس ملک کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے غیر ملکی باشندوں کو بحرین کی شہریت دیئے جانے کے اقدام کو اس ملک کے باشندوں کے بنیادی حقوق کو پائیمال کیئے جانے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ آل خلیفہ حکومت کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابند نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button