لبنان

لبنان: داعش کے خلاف امریکی نمائشی حملوں پر تشویش

لبنان کے وزیر اعظم نے تکفیری دہشتگردی گروہ داعش کے خلاف امریکہ کے نمائشی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تمام سلام نے آج النھار اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ حکومت لبنان کو یہ تشویش لاحق ہےکہ امریکہ کے حملوں کی بنا پر تکفیری گروہ داعش اور دیگر دہشتگرد گروہ کے عناصر شام سے لبنان میں داخل نہ ہوجائيں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوئي ضمانت نہیں ہےکہ لبنان ان حملوں سے محفوظ رہے گا بالخصوص اس وجہ سے بھی کہ لبنان ہمیشہ سے بحرانوں کی زد میں رہا ہے۔ انہوں نے لبنانی گروہوں سے اپیل کی کہ صدر کے انتخاب کے سلسلے میں اتفاق کرلیں اور ملک میں اس صدر کے نہ ہونے کی بنا پر وجود میں آنے والے سیاسی خلا کو ختم کردیں۔ لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے نیویارک میں ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی سے ملاقات میں ان سے کہا ہےکہ وہ لبنان کے صدر کے انتخاب میں مدد کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button