سعودی عرب

ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی فکر کی وجہ سےسعودی عوام پریشان

القطیف نیوزنیٹ ورک کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردداعش کی بڑھتی ہوئی انتہاپسندانہ فکراوروہاں کی حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ اظہارمودت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں جس سے ملک کےاندربحران میں اضافہ ہورہاہے اورعوام سخت پریشان دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ طائف سٹی کے شمال میں لڑکیوں کے ایک اسکول کی عمارت کے اندردہشت گردداعش کے بارے میں لکھی ہوئی عبارت اس کی کھلے الفاظ میں ترجمانی کررہی ہے”داعش فی قلوبنا” یعنی داعش ہمارے دلوں میں ہے۔
خیال رہے اس سےپہلے بھی مملکت سعودی عرب کے اکثر اسکولوں میں دہشت گردداعش سے اظہارحمایت کے نشانات رونماہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button