مشرق وسطی

عالمی برادری آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت پردباؤ ڈالے

بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے نائب سربراہ یوسف المحافظہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری، تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کے رپورٹر کو اس ملک میں داخلے کی اجازت کے لئے آل خلیفہ حکومت پر دباؤ ڈالے۔

صوت المنامہ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے نائب سربراہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ کاتشدد سے متعلق رپورٹر بحرینی جیلوں کا دورہ کرے۔
انھوں نے بحرین کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ سات برسوں سے اس ملک میں تشدد کے بارے میں کوئي رپورٹ پیش نہیں کی ہے جبکہ قانونی ادارے شہریوں پر تشدد ، ان کے اغوا اور تشدد کے ذریعے ان سے ناکردہ گناہوں کا اعتراف کرائے جانے کے بارے میں متعدد مستند رپورٹیں درج کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت اپنے جرائم چھپانے کےلئے تشدد کےامور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر خوان منذر سمیت بین الاقوامی قانونی اداروں کے نمائندوں کو اس ملک میں آنےکی اجازت نہيں دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button