لبنان

لبنان کی سیاسی جماعتوں کا حزب اللہ کے دفتر کا دورہ

لبنان کی سیاسی جماعتوں کےایک وفدنےحزب اللہ کےنمائندے سےملاقات کی ہے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی کئی سیاسی جماعتوں کے ارکان نے اس ملک کے مغرب میں حزب اللہ کے دفتر میں اس تنظیم کے نمائندے سے علاقے خاصطور سے لبنان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس وفد میں آزاد ملی پارٹی، بعث لیبرل عربی جماعت اور تحریک امل کے نمائندے شامل تھے۔ اس ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گيا جس میں، لبنان کی فوج اور سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت پر تاکید کے ساتھ، ملت لبنان کے خلاف دہشتگرد تکفیری گروہوں کے حالیہ جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس بیان میں اسی طرح تاکید کی گئی ہے کہ امام موسی صدر کا مسئلہ ایک اہم قومی ذمہ داری ہے اور یہ مسئلہ کسی خاص گروہ یا قوم سے متعلق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button