حکومت مساجد و امام بارگاہوں اور دینی مراکز کی سخت سیکورٹی کرے،حسن صلاح الدین

17 جولائی, 2014 12:03

HASAN SALHUDINہیت ائمہ مساجد و علماء امامیہ کے مرکزی صدر مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غیرمعمولی حفاظتی اقدامات اور شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں منعقد علماء کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت مساجد و امام بارگاہوں اور دینی مراکز کی سخت سیکورٹی کرے اور عبادت گاہوں کو محفوظ بنایا جائے۔ اجلاس سے مولانا رضی حیدر، باقر عباس زیدی، مولانا نعیم الحسن الحسینی، ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ شبیرالحسن طاہری، مولانا احمد علی امینی، قاری غلام قاسم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

2:57 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top