پشاور میں معروف نوحہ خواں صباح علی تکفیری دہشتگردو کی فائرنگ سے شہید

17 جولائی, 2014 10:47

sabaپشاور میں فرقہ وارانہ بنیاد پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پشاور کے علاقہ کوتوالی میں معروف نوحہ خواں صباح علی کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق نوحہ خواں سنگت میر کفایت حسین کے نوحہ خواں اور مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سابق سیکرٹری مالیات صباح علی جن کہ صراف کی دکان تھی، اپنی دکان سے واپس گھر جارہے تھے کہ کوتوالی کے علاقہ میں دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کا جنازہ آج شام علاقہ گنج سے اٹھایا جائے گا۔

11:22 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top