مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کے زیرنگرانی قدس اور فلسطین پر مظالم کے عنوان پر سیمینار انعقاد پذیر

15 جولائی, 2014 11:07

مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کے زیر نگرانی پاراچنار میں ولادت باسعادت نواسہ رسول (ص) گوشہ بتول حضرت امام حسن مجتبی ؑ کے موقع پر قدس اور قدس پر مظالم کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ شرکاء سے صدر مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار علامہ سید صفدر علی شاہ، مولانا ثواب علی، مولانا باقر حیدری، مولانا زاہدحسین اور مولانا خیال حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسن علیہ السّلام عظیم الشان مرتبے پر فائز ہیں۔ حضرت امام حسن علیہ السّلام نے اپنے جان کا نذرانہ دے کر اُمّت کو انتشار سے بچا لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسن علیہ السّلام کی تعلیمات و کردار اُمّتِ مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ نواسۂ رسول کے کردار و عمل سے راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مقریرین نے مزید کہا کہ مقررین نے کہا کہ قدس کی آزادی تک ہم سراپا احتجاج رہیں گے۔ اور اسرائیل کی فلسطین کے مظلوم قوم پر جو مظالم ڈھائے جاتے ہیں، قابل مذمت ہے۔

12:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top