پاکستان

کراچی میں سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 4 تکفیری طالبان دہشتگرد ہلاک

ttp halakشہر قائد میں سپر ہائی وے نادرن بائی پاس پر پولیس مقابلے میں 4 تکفیری طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب سرچ آپریشن کے دوران ہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان دہشت گرد ہیں اور ان کا تعلق تکفیری دہشتگرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان سے ہے جبکہ شکل سے غیر ملکی لگتے ہیں۔ پولیس کے مطابق طالبان دہشتگردوں سے کلاشنکوف، دستی بم، ٹی ٹی پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button