کالعدم سپاہ صحابہ کے سابق سربراہ علی شیر حیدری کے قتل میں ملوث علی حسن جاگیرانی کو عمر قید کی سزا

کالعدم سپاہ صحابہ کے سابق سربراہ علی شیر حیدری کے قتل میں ملوث علی حسن جاگیرانی کو انسداد دہشت گرد ی کورٹ نوشہرو فیروز کے جج محمد بخش بھنگوار نے عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں علی حسن جاگیرانی کو مزید 6 ماہ جیل کاٹنا پڑے گی۔ عدالت نے ملزم کو غیر قانونی کلاشنکوف استعمال کرنے کے جرم میں 3 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، انسداد دہشت گردی کورٹ نوشہرو فیروز کے جج نے مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل سکھر میں کی۔ واضح رہے کہ علی شیر حیدری کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم قلندر بخش جاگیرانی سینٹرل جیل سکھر میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں جاں بحق ہوگیا تھا۔








