آئی ایس او شبعہ محبین کے زیراہتمام اسلام آباد میں 10 روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہوگئی

19 جون, 2014 09:59

janisaran mehdiامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ محبین کے زیراہتمام 10 روزہ مرکزی محبین جانثاران مہدی (عج) ورکشاپ جامعہ امام صادق اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے جس میں ملک بھر سے 500 سے زائد میٹرک کا امتحان دینے والے امامیہ محبین ورکشاپ شریک ہیں۔ عقائد، سیرت، احکام، اخلاق، قرآن شناسی، کیریئر گائیڈنس، تنظیم شخصیات، حالات حاضرہ سمیت دیگر موضوع ورکشاپ کا اہم ایجنڈا ہیں۔ ورکشاپ میں علماء کرام، تنظیمی احباب اور دیگر شخصیات موجود ہیں جو مختلف موضوعات پر درس دے رہی ہیں، جن میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او ناصر شیرازی، سابق مرکزی صدر فرحان حیدر زیدی، علامہ عقیل موسیٰ آف کراچی، علامہ سبطین اور مولانا نیاز قاری حسین سمیت دیگر سینئیرز شامل ہیں۔ دوران ورکشاپ طلباء میں مختلف مقابلے بھی کرائے جائیں گے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

7:27 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔