پاکستان

’’ماں میں واپس آرہا ہوں ‘‘ فخرالحسن کے اپنی ماں سے آخری الفاظ

fakhar al hasanکراچی: ’’ماں میں واپس آرہا ہوں‘‘ یہ الفاظ ایئر پورٹ پر حملے میں شہید ہونے والے پی آئی اے کے انجینئر فخر الحسن کے اپنے اہل خانہ سے آخری الفاظ ثابت ہوئے۔
اتوارکی شب کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں شہید انجینئر نے چند لمحوں بعد ہی اپنی والدہ سے رابطہ کیا ، فخر کے والد مولا داد لغاری نے بتایا کہ وہ گلشن اقبال کے رہائشی ہیں، 25 سالہ فخرکے3 بھائی اور 2 بہنیں ہیں ، وہ انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار تھا، اپنے تمام بہن بھائیوں کا خیال رکھتا تھا ، مولا داد کا کہنا تھا کہ حملے کے چند لمحوں بعد ہی فخر نے گھر پر رابطہ کیا اور اپنی والدہ سے بات چیت کی، جس میں اس نے کہا کہ وہ جلد از جلد یہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا اور گھر واپس آ رہا ہے، لیکن پھر اس کے بعد فخر سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا، فخر کو گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

جبکہ شہید فخر الحسن کے والد کا کہنا تھا شہادت ایک بڑا رتبہ ہے مجھے  اپنے کا کوئی غم نہیں  میرے لیے غم حسین علیہ السلام ہی سب سے بڑا غم ہے 

متعلقہ مضامین

Back to top button