پاکستان

حکمراں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں، مولانا مسعودی

hussain masodiجعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ تفتان میں زائرین کی بسوں پر حملوں اور کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے، حکومت جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے کیونکہ اس وقت عوام دہشت گردی سے پریشان ہیں اور ان کی نگاہیں افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران جانے والے زائرین تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن قاتل درندوں کو پکڑنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مظالم کی حد ہو چکی ہے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ کالعدم جماعتوں کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button