پاکستان

کراچی:دیوبندی دہشتگردوں کا اے ایس ایف کیمپ پر حملہ

ASFپہلوان گوٹھ سے متصل اے ایس ایف کیمپ نمبر 2 کے اطراف شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

کچھ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فائرنگ کے ساتھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا کیمپ پر کتنی تعداد میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
ڈان نیوز ٹی وی پر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریباً چار مسلح افراد اے ایس ایف اکیڈمی کی عمارت میں داخل ہوگئے ہیں۔
لیکن سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق جس علاقے میں یہ حملہ ہوا ہے وہاں کئی دیگر دفاتر بھی موجود ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما خالد عمر خرانی کے نام سے چلنے والے ایک اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ انہوں نے کیا ہے۔
اے ایس ایف کیمپ پر حملہ

متعلقہ مضامین

Back to top button