پنجاب میں طالبان دہشتگردی کا خطرہ، 26 اضلاع حساس قرار

06 جون, 2014 08:44

securtyمحکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خود کش حملون کی نئی لہر سامنے آنے پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر کے 26 اضلاع کو حساس قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس قرار دیئے جانے والی سرکاری املاک، اہم سیا سی و دینی شخصیات، سرکاری ٹرانسپورٹ، بزرگ ہستیوں کے مزارات، مساجد، مدارس، غیر مسلموں کی عباد گاہوں کی سیکورٹی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے، تھانوں کی سطح پر سرپرائز چیکنگ اور گشت کے معاملات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے آئی جی و دیگر افسران کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بعض قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظا ہر کیا ہے کہ شر پسند عناصر پنجاب کے اہم شہروں کو ٹارگٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

10:57 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔