شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم کے اندر موجود تکفیری دہشتگرد عناصر ملوث ہیں۔علامہ احمد اقبا ل

31 مئی, 2014 11:23

ahmed iqbalخبری ادارے کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے
ہماری قیادت نے، علامہ ناصر عباس جعفری صاحب نے کئی بار یہ پیغام بلواسطہ اور بلاواسطہ طریقے سے ایم کیو ایم کی اعلٰی قیادت تک پہنچوایا ہے کہ شہر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم کے اندر موجود تکفیری دہشتگرد عناصر ملوث ہیں۔ لہٰذا الطاف حسین اور انکے نیچے جو قیادت ہے، عہدیداران ہیں، انہیں اپنی صفوں سے تکفیری دہشت گرد عناصر کی صورت میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنی چاہئیے، خود ایم کیو ایم کو اپنے اندر موجود تکفیری دہشتگرد عناصر کیخلاف بھی آپریشن کرنے کی ضرورت ہے، انہیں روکا جانا چاہئیے، کیونکہ ایم کیو ایم کے اندر تکفیری دہشتگرد عناصر کی موجودگی خود ایم کیو ایم کیلئے بھی بدنامی کا باعث ہے، لہٰذا ہم یہ سمجھتے ہیں اگر ایم کیو ایم اس سلسلے میں سستی اور تساہل سے کام لیتی ہے تو یقیناً شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بہرحال ایم کیو ایم کو ملوث سمجھا جائے گا۔

3:51 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔