بیرونی ممالک سے فنڈز لیکر دہشتگردی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے، علامہ ساجد نقوی

31 مئی, 2014 09:04

sajidnaqvi۔ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے قانون کی حکمرانی، انصاف کا بول بالا اور حکومتوں کا قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے بیرونی ممالک سے فنڈز لیکر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے اٹک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بنائی جانے والی نیشنل سکیورٹی کونسل کا عملی طور پر کوئی وجود نہیں۔ حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل بے روزگاری، توانائی کے مسائل اور دیگر مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ علاوہ ازیں بڑے سانحات کے حوالہ سے قوم کو اندھیرے میں رکھنے کی پالیسی جاری ہے۔ سابق حکومت نے سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کروایا، موجود حکومت بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو نہایت افسوسناک امر ہے۔

2:05 شام نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔