شیعہ مسلمانوں کا قتل جاری رہا تو ملت جعفریہ احتجاج پر مجبور ہو گی، حسین مسعودی

31 مئی, 2014 08:45

molana hussain masodiہیت آئمہ مساجد امامیہ کے مرکزی صدر مولانا حسین مسعود نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کو تسلسل کے ساتھ قتل کیا جا رہا ہے لیکن حکومت سندھ پولیس اور رینجرز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں گلبرگ ٹائون میں منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اب مظالم کی حد ہو چکی ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ملت جعفریہ احتجاج پر مجبور ہو گی۔ اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حکمران ظلم اور بربریت کی سیاست چھوڑ کری ہاں بسنے والے عوام کو تحفظ فراہم کریں۔

1:45 شام نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔